بیجنگ،3؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چینی صدر شی جِن پِنگ اور ان کے فلپائنی ہم منصب روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری اور میزائل تجربات کے تناظر میں جزیرہ نما کوریا میں صورتحال کشیدہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں جبکہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز کہا کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔